بھارتی اداکار کی خودکشی سے مطلق تحریر (قاسم علی شاہ) News and speech About Sushant Rajpot (قاسم علی شاہ)
کامیاب اور مشہور ہونے سے مطمئن اور خوش ہونازیادہ ضروری ہے۔ (آ ج بھارتی اداکار کی خودکشی سے مطلق تحریر ) ( قاسم علی شاہ ) 34 سالہ خوب رو جوان ،جس کے پاس دولت ،شہرت اور راحت و آرام کے تمام اسباب موجود تھے ۔لگاتار کامیابیوں کے بعد وہ خو د کو خوش نصیب انسان سمجھ رہا تھا اور اس وقت بالی ووڈ میں عروج کی سیڑھی پر قدم رکھ کر ہیرو سے سپر ہیرو بننے جارہا تھاکہ اچانک سب کچھ ختم ہوجاتا ہے اوراس کے گھر سے اس کی مردہ لاش ملتی ہے ۔۔۔وجہ ؟ ڈیپریشن ،مایوسی اور ناامیدی ۔ ہم بات کررہے ہیں سوشانت سنگھ راجپوت کی ،جس نے ایک پُرتعیش زندگی کے باوجود آج خودکشی کرلی ۔دراصل ڈیپریشن اور تفکرات وہ بیماریاں ہیں جو آج کل حد سے زیادہ بڑھ رہی ہیں اورآپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ کامیاب ترین شخصیات کہ جنہیں زمانہ اپنا آئیڈیل مانتا ہے اور ان کی طرح طرزِ زندگی اپنانے کا خواہاں ہے لیکن ۔۔وہ شخصیات بھی اپنی زندگی میں شدید ڈیپریشن کی شکار ہیں ۔بہت سارے افراد ایسے ہیں جو زندگی میں نامور بن کرایک بڑی کامیابی پاتولیتے ہیں لیکن ان کی ذہنی صحت درست نہیں ہوتی ۔سوال یہ ہے کہ انسان پوری زند...